the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ روتوراج گائیکواڑ چنئی سپر کنگز کے لیے اچھے کپتان ثابت ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
کاکتیہ اربن ڈیولپمنٹ اتھاریٹی ورنگل انجینئرنگ شعبہ میں خدمات انجام دینے والے ڈپٹی انجینئر ( ڈی ای ) وینکٹیشور لو نے ایک کنٹراکٹر کے پاس سے 25ہزار رشوت لیتے ہوئے اے سی بی عہدیداروں کے ہاتھ لگ گئے ۔اور اے سی بی انہیں اپنی حراست میں لے لیا ہے ۔ورنگل اے سی بی ڈی ایس پی سائی بابا کے تفصیلات کے بموجب ہنمکنڈہ گوپال پورم سے تعلق رکھنے والا سیول کنٹراکٹر ودھیاناتھ راؤ ، سری اکواٹیک پرائیویٹ لیمیٹیڈ کے نام سے کنٹراکٹر کا کام کرتا ہے ۔کڈا سے تعلق رکھنے والی کاشی بوگا علاقہ میں واقع ’ او سٹی ‘ میں پارک کی حصار بندی کے تعمیری کاموں کے لئے 40لاکھ کے کاموں کو ودیا ناتھ راؤ نے ای پروکیورمنٹ ٹنڈر کے تحت 7.8فیصد



سے مئی کے ماہ میں ٹنڈر حاصل کیا ۔مئی 6تاریخ کو ای ایم ڈی ادا کی ۔ورک اگریمنٹ میں ڈی ای نے لا پرواہی کا مظاہر ہ کیا ۔مئی 27کو ورک اگریمنٹ کیا ۔او سٹی پارک کے حصار بندی کے کاموں کو تقریبا 90فیصد مکمل کرلیا گیا ۔پہلے مرحلہ کے 6.83لاکھ بل کی ادائیگی کے لیے 20ہزار روپئے رشوت لی ۔دوسرے مرحلہ 17لاکھ روپئے کی بل کی ادائیگی کے لیے ڈی ای وینکٹیشورلو نے 50ہزار کا مطالبہ کیا ۔جس پر ودھیا ناتھ اے سی بی سے رجوع ہوا ۔صبح کے اوقات میں ڈی ای دفتر میں رہنے کے وقت ودھیا ناتھ رقم کے ساتھ کڈا آفیس پہنچا ۔ودیاناتھ ،ڈی ای کو روپئے دینے کے دوران اے سی بی نے اسے پکڑ لیا ۔وینکٹیشورلو پر مقدمہ درج کیا گیا ہے ۔ڈی ایس پی نے کہا کہ مزید دریافت جاری ہے تفصیلات بعد میں جاری کئے جائیں گے ۔
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
جرائم و حادثات میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.